Live Updates

پشاور،رائیونڈ مارچ کے لیے تحریک انصاف نے ڈنڈا بردارفورس تیار کرلی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) رائیونڈ مارچ کے لیے تحریک انصاف نے ڈنڈا بردارفورس تیار کرلی،ڈنڈا بردار فورس کا رائیونڈ مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو سبق سکھانے کا اعلان کردیا ،(ن) لیگ کی خواتین بھی میدان میں آگئیں پشاور میں رائیونڈ مارچ کے لیے پی ٹی آئی نے غلیل اور ڈنڈار بردار فورس تیارکر لی ،مختلف قبائیلیوں علاقوں سے پی ٹی آئی کے کارکن ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے پریس کلب پہنچ گئے اور رائیونڈ مارچ کے حق میں نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو سبق سکھائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ میں بھرپورشرکت کریں گے،دوسری جانب مسلم لیگ ن خواتین ونگ بھی میدان میں اتر آئیں اور پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ کے خلاف احتجاج کیا ،خواتین ونگ کی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے شانہ بشانہ ہیں،عمران خان حکومت کو کمزورکررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات