پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی لگانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے ‘ موقف

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:19

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی لگانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی لگانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکاروں کو بھارت میں دھمکیاں ملنے کے معاملے کے بعد لاہورہائی کورٹ میں اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے۔درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ بھارتی حکومت اور اداکارپاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دے کرملک سے لات مار کرنکالنے کی بات کررہے ہیں جبکہ پاکستان میں بھارتی فلموں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرجلد پابندی عائد کی جائے۔