جسٹس شاہد حمید ڈار پرسوں قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شاہد حمید ڈار ( پیر ) کو قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے 6روزہ غیر ملکی دورے پر روانگی کے باعث سینئر جج جسٹس شاہد حمید ڈار کو قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزد کیا گیا ہے جو26ستمبر بروز پیر کو قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب پیر کی صبح 9بچے لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہو گی ۔اس حوالے سے ہائی کورٹ کے تما م ججز کو آگا ہ کردیا گیا ۔