کانگو وائرس نے لاہور اور ملتان میں دو افراد کی جان لے لی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:08

لاہور/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء) کانگو وائرس نے لاہور اور ملتان میں دو افراد کی جان لے لی ۔

(جاری ہے)

لاہور کے جنرل ہسپتال میں کانگووائرس کے شبے میں زیر علاج ولایت بی بی دم توڑ گئی جبکہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ 28سالہ کبیر علی جاں بحق ہو گیاکبیر علی کا تعلق بوریوالا سے ہے جو جانوروں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور کانگو وائرس میں مبتلا ہے تاہم اس کے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دےئے گئے تھے جناح ہسپتال لاہور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ولایت بی بی کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے جسے کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال داخل کیا گیا تھا اور اس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جن کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :