Live Updates

وزیراعظم کرپشن میں پکڑے گئے، ان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف بھی ہوچکا ہے، عمران خان

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:08

وزیراعظم کرپشن میں پکڑے گئے، ان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف بھی ہوچکا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کرپشن میں پکڑے گئے ہیں،یہاں تک کہ ان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف بھی ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کرپشن میں پکڑے گئے ہیں اور ان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف بھی ہوچکا ہے،پاکستان اس وقت فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے،تمام ریاستی اداروں سے کہا کہ انصاف فراہم کریں،یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں بھی پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھایاہے۔

انہوں نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر فوری اپنی صفائی دی اور آئس لینڈ کے وزیراعظم کو عوامی دباؤ پر مستعفیٰ ہونا پڑا،نیب،ایف بی آر اورالیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا اور ہمارے پاس صرف احتجاج کا آپشن باقی بچا ہے۔عمران خان نے کہا کہ 30ستمبر کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا،ریاستی اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنا کام کریں،تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جہاد کر رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات