استعمال شدہ ویزے پر پاکستان پہنچنے والی غیر ملکی خاتون کو واپس دبئی روانہ کر دیا گیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء) استعمال شدہ ویزے پر پاکستان پہنچنے والی غیر ملکی خاتون کو واپس دبئی روانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملانی ڈیلوس نامی خاتون ڈبل انٹری پاکستانی ویزہ پر پہلے ہی دو دفعہ پاکستان آ چکی تھی۔ ایف آئی اے حکام نے ڈبل انٹری ویزے پر تیسری بار پاکستان داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ بغیر ویزہ غیر ملکی خاتون کو پاکستان لانے والی غیر ملکی ائیر لائن کو پانچ لاکھ جرمانے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :