پاک فضائیہ کا ایف 7تربیتی طیارہ گر کر تباہ ‘فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے علاقے سفاری شیخ بابا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فضائیہ کا ایف 7تربیتی طیارہ جمرود کے علاقے سفاری شیخ بابا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید ہو گئے۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :