خطرناک قرار دی جانے والی مخدوش حال عمارتوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:05

سرگودھا۔24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) حکومت پنجاب کی جانب سے خطرناک عمارتوں کے خلاف انتظامیہ کوترجہی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جس پر ضلعی حکومت کی جانب سے خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 963 سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے جن میں 236 سرگودھا، 346بھکر، 298 خوشاب اور 83میانوالی میں ہیں ان عمارتوں میں سے 202انتہائی خطرناک قرار دی جا چکی ہیں جبکہ دیگر 761 قابل مرمت ہیں ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی حکومت نے مالکان کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔