Live Updates

پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن موڑپرکھڑا ہے۔عمران خان

دعا ہے کہ30ستمبرکا جلسہ اور مارچ تاریخی ہو،وزیراعظم کرپشن میں پکڑے گئے ہیں،ہمارے پاس صرف احتجاج کا آپشن باقی بچا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا ویڈیوپیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 ستمبر 2016 15:39

پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن موڑپرکھڑا ہے۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم کرپشن میں پکڑے گئے ہیں،پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،دعا ہے کہ 30ستمبر کا جلسہ اور مارچ تاریخی ہو،ہمارے پاس صرف احتجاج کا آپشن باقی بچا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری ویڈیوپیغام میں کہا کہ ہم نے تمام اداروں سے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کریں۔ہم نیب،ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کے پاس بھی گئے۔لیکن اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ان اداروں پر پریشر ڈالے۔تحریک انصاف کرپشن کیخلاف احتجاج کررہی ہے۔عوام کو چاہیے کہ کرپشن کیخلاف جہاد سمجھ کرہمارا ساتھ دیں۔بعدازاں انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف سے کرپشن کا حساب لے کرہی رہوں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات