لاہور میں کانگو وائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑ گئی

ولایت بی بی جناح ہسپتال میں زیر علاج تھی ، نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوا دیئے گئے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 15:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) صوبائی داراحکومت میں کانگو وائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑ گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق کانگو وائرس کی مشتبہ شکار ولایت بی بی موڑکھنڈا کی رہائشی جناح ہسپتال میں زیر علاج تھی جو کہ دوران علاج دم توڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جنا ح ہسپتال انتظامیہ نے متوفی کے مرض کو جاننے کے لئے نمونے نیشنل انسٹی ٹیویٹ آف ہیلتھ کو بھیجوادئیے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد مرض کی تشخیص سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :