حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو سے متاثرہ پینتالیس سالہ شخص جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو سے متاثرہ پینتالیس سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،رواں سال صوبے میں کانگو سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ہستپال انتظامیہ کے مظابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پینتالیس سالہ صدیق الرحمان کو اکیس ستمبر کو ایچ ایم سی میں داخل کیا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، مریض تین دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا،جس کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا میں کانگو سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :