پشاور‘ناقص سیکورٹی انتظامات پرمزید آٹھ نجی سکولوں کے خلاف مقدمات درج

پاسپورٹ آفس اور الیکشن کمیشن آفس کو سیکورٹی وارننگ جاری کی گئی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) چارسدہ پولیس نے ناقص سیکورٹی انتظامات پرمزید آٹھ نجی سکولوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ،سرکاری اداروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے ہیں،پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاچارسدہ پولیس کے مطابق ناقص سیکورٹی انتظامات پر مقدمات کا سلسلہ جاری ہے اور سٹی سمیت پڑانگ پولیس اسٹیشن کی حدود میں مزید آٹھ نجی سکولوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ،ناقص سیکورٹی انتظامات پردو نجی بینکوں دو بس اسٹینڈ اورایک سرکاری آفس کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس اور الیکشن کمیشن آفس کو سیکورٹی وارننگ جاری کی گئی ہے ،دوسری جانب ،تھانہ سرو کی حدود میں پولیس اورسیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن میں تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :