فاٹا کے عوام پر باہر سے کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیاجائیگا،اقبال ظفرجھگڑا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) گورنرخیبرپختوااقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا کے عوام پر باہر سے کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیاجائیگا،وزیراعظم کی جانب سے بنائی کمیٹی نے فاٹا کا مکمل دورہ کرکے ہرطبقے کے لوگوں سے ملاقات کی ہے ۔گورنز خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور کے مقامی ہوٹل میں فاٹا اورخیبرپختونخوا میں امن اورترقی کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائیگا،عوام کی کثرت رائے کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اقبال ظفر جھگڑانے کہا کہ 2017 تک فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کئے جائیں گے۔ فاٹا کاہرشخص ایف سی آر کاخاتمہ چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ فاٹا ڈیڑھ دھائی سے شورش زدہ رہاہے اور قبائلیو ں نے بہت صعبوتیں برداشت کیں،فاٹا کے چارلاکھ45ہزار خاندان بے گھر ہوئے اورایک لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوگئے،انہوں نے کہا کہ اب تین لاکھ50ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں کوجاچکے ہیں اورباقی خاندانوں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،فاٹا میں تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی کے لئے 8ہزار بلین روپے خرچ کئے گئے ہیں،انکاکہنا تھا کہ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی نے اپنی تجاویز وفاقی حکومت کوارسال کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :