وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے،کوئی ملک یا قوم اسے تنہا حل نہیں کرسکتی،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی،تحمل،برداشت اور میانہ روی پر بنی پاکستانی معاشرے کی تشکیل ہمارا مشن ہے،شہبازشریف

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف مشن جوناتھن پریٹ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کیفروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے کوئی ملک اورقوم تنہااسے حل نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف مشن جوناتھن پریٹ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات موجود ہیں۔توقع ہے آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات کو فروغ مزید حاصل ہوگا،پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے،کوئی ملک یا قوم اسے تنہا حل نہیں کرسکتی،دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی،تحمل،برداشت اور میانہ روی پر بنی پاکستانی معاشرے کی تشکیل ہمارا مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :