وفاقی وزیرخزانہ سے جیٹروکے صدر یاہوشی اکاہوشی کی ملاقا ت ، اقتصادی شعبے میں کامیابیوں پر تبادلہ خیال

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء )وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے جیٹروکے صدر یاہوشی اکاہوشی نے ملاقا ت کی جس میں پاکستان کی اقتصادی شعبے میں کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرخزانہ نے گاڑیوں کی صنعت میں جاپانی سرمایہ کاری کو سراہا اور جاپانی تاجروں کو دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ہفتہ کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے جیٹروکے صدر یاہوشی اکاہوشی کی قیادت میں جاپان کے وفد نے ملاقات کی،ملاقا ت کے دوران وزیرخزانہ نے جاپان کے وفد کو پاکستان کی اقتصادی شعبے میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،پاکستان نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے،سازگار ماحول کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کیطرف راغب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرخزانہ گاڑیوں کی صنعت میں جاپانی سرمایہ کاری کو سراہا اورر جاپانی تاجروں کو دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کی حمایت کی۔جیٹرو کا پاکستان میں سرمایہ کاری لانے میں کردار قابل تعریف ہے۔اس موقع پر جیٹرو کے صدر یاشوشی اکاہوشی نے کہا کہ جاپان پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔جاپان پاکستان میں آئندہ برسوں میں اپنی کمپنیوں کو مزید توسیع دیگا،پاکستان میں کارسازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔