محر م الحرام کے دوران 12علماء کر ام کی زبان بندی ،18کی داخلے پر پابندی عائد

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:50

ملتان۔24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء)محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے 12علماء کرام کی زبان بندی اور 18علماء کر ام کی ملتان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملتان پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے 12علماء کر ام کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دئے ہیں ان علماء کر ام میں عطاء المومن ، عطاء المہیمن ، فیاض عثمانی ، عبدالغفور حقانی، خالد محمود عرف ابوالکلام، عبدالحق، نوید الرحمن،فاروق حیدر ، سہیل عباس ، غلام حسین عرف گلفام ہاشمی، عارف سعید بھٹی ، انجینئر اشفاق احمدشامل ہیں جبکہ 18علماء کرام کے ضلع ملتان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ان علماء کرام میں بہاولپور کے اللہ بخش ، مظفر گڑھ کے عمر زکریا، جہانیاں کے ڈاکٹر خادم ڈھلوں ، بھکر کے ثقلین گھلوی، کبیر والا کے عبدالخالق رحمانی، کمالیہ کے احمد لدھیانوی، راولپنڈی کے راجہ ناصر عباس ، چیچہ وطنی کے عالم طارق، لاہور کے معصوب الرحمن، سرگودھا کے الیاس گھمن، جھنگ کے ابوبکر شاہ، جتوئی کے غلام جعفر رضا، جھنگ کے مسرور نواز ، جھنگ کے معاویہ اعظم طارق، فیصل آباد کے ابن حسن شیرازی، سرگودھا کے محمد یوسف رضوی، کراچی کے اورنگزیب فاروقی ، کوٹ ادو کے علی معاویہ شامل ہیں ۔