وزارت کو انتہائی اہم اور مقدس منصب سمجھتا ہوں،پیشہ وارانہ امور دیانتداری سے سر انجام دوں گا، فدا خان

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:45

استور ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) نو منتخب صوبائی وزیر فدا خان نے کہا ہے کہ وزارت کو انتہائی اہم اور مقدس منصب سمجھتا ہوں،مخلص اور دیانتداری سے پیشہ وارانہ امور سر انجام دوں گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت کے اقتدار میں آنے سے رشوت کلچر کا خاتمہ ممکن ہوا ہے ، میرٹ پر کام کرنے کا عہد کیا ہے ۔سی پیک منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت چترال ایکسپریس وے ،تاجکستان روڈ اور پھنڈر 80 میگاواٹ پاور ہاؤس کواس منصونے میں شامل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی تجاویز کی قدر کرتا ہوں اور عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :