وزیر اعلی گلگت بلتستان کا استور میں غیر معیاری گندم کی فراہمی کا نوٹس، سیکرٹری خوراک کو تحقیقات کا حکم

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:45

استور ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے ضلع استور میں غیر معیاری گندم کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خوراک آصف اللہ کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کو غیر معیاری گندم کی فراہمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :