ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ قانون ساز اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مالیات ،خوراک و زراعت کے چیئرمین منتخب

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:45

استور ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ قانون ساز اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مالیات ،خوراک اور زراعت کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قانون ساز اسمبلی کے 11 ویں اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ خزانہ،خوارک اور زراعت کے لئے 5 اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جن میں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان ،محمد علی شیخ ،فدا خان ،برکت جمیل ،بی بی سلیمہ شامل تھیں،سٹینڈنگ کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان کو چیئرمین منتخب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :