سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس پریشر میں کمی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:43

راولپنڈی۔24ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) سردیوں کی آمد سے قبل ہی راولپنڈی و چکلالہ کینٹ سمیت پوٹھوہار ٹاؤن کے متعدد علاقوں میں گیس پریشر میں کمی واقع ہو گئی ہے۔شہریوں کے مطابق لالکڑتی ،سبزہ زار ، ٹنچ بھاٹہ ،خیابان میراں بخش ، دھمیال ،حیال ،بنک کالونی اور اشرف کالونی سمیت متعدد علاقوں میں حالیہ دنوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گیس پریشر میں شدید کمی واقع ہو گئی ہے ۔

مکینوں کے مطابق صبح و شام کے اوقات خصوصاً جمعہ اور ہفتہ کو گیس پریشر میں اچانک کمی واقع ہو جاتی ہے۔ٹنچ بھاٹہ آبادی نمبر 03کے مکینوں نے بتایاکہ محکمہ گیس نے گذشتہ سردیوں کے اختتام پر مذکورہ آبادی کو مین پائپ لائن سے منسلک بھی کیا تھا تاھم رواں برس سردیوں کے آغاز سے قبل ہی گیس پریشر میں کمی تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یو سی موہری غزن کے ناظم ظہیر الدین بابر بھٹی ،نائب ناظم محمد مقصود ،کونسلر غفار خان بھٹی اور دیگر نے بتایاکہ یو سی موہری غزن میں بوسیدہ پائپ لائنوں کی وجہ سے گیس پریشر میں اچانک کمی واقع ہو جاتی ہے اس لیے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور جنرل مینجر سوئی نادرن راولپنڈی ریجن محمد ظہور سے مطالبہ کیا کہ بسکٹ فیکٹری ،دھمیال روڈ ،حیال اور بنک کالونی میں گیس کی نئی پائپ لائنیں بچھائی جائیں تاکہ صارفین کو گیس کے کم پریشر کے عذاب سے نجات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :