قومی اسمبلی کا 37واں اجلاس پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کا 37واں اجلاس (پیر) سے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شام 5 بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے ایجنڈے پر غور کیلئے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 4بجے طلب کیا ہے جس میں فاٹا سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔کیلنڈر کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 6اکتوبر سے شروع ہونا تھا لیکن صدرمملکت نے اجلاس 26ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب پر ایوان کو اعتماد میں بھی لیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :