ٹڈاپ سکینڈل کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 اکتوبر تک ملتوی

ملزم طارق اقبال پوری کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ سکینڈل کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ٹڈاپ سکینڈل کے مقدمات کی سماعت کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم طارق اقبال پوری کے ایک بارپھرناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان میں مجیب اللہ شاہ،عاصم رضوانی، یونس رضوانی، سکندرعلی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ا?ئندہ سماعت پرملزمان پر فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ملزمان پر ٹڈاپ میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :