بھارت جان لے جنگ اتنی آسان نہیں، پہل کی تو اسے ہر محاذ پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا، سید خورشید احمد شاہ

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت جان لے جنگ اتنی آسان نہیں، پہل کی تو اسے ہر محاذ پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا، وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے درست موٴقف پیش کیا،کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم یکجا ہے ۔

سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے درست موقف پیش کیا لیکن وزیراعظم نے امریکہ جانے سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس ناکامی کی بڑی وجہ مستقل وزیر خارجہ کا نہ ہونا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے وزارت خارجہ کے 2 مشیر ہیں جو اپنی اپنی باتیں کر رہے ہیں، وزارت خارجہ بتائے کہ کشمیر کے مسئلے پر کیا کام ہو رہا ہے اور عالمی برادری کو کیا بتایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم یکجا ہے ،ریاست کو چیلنج درپیش ہوا توعوام اور سیاستدان ایک ہی پلیٹ فارم پر ہونگے، انہوں نے کہا کہ بھارت یہ بات ذہن نشین کرلے کہ جنگ اتنی آسان نہیں، اگر بھارت نے جنگ میں پہل کی تو اسے پاکستان کی جانب سے ہر محاذ پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :