صحت مند ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 146واں نمبر

آئس لینڈ پہلے، سنگا پور دوسرے، سوئیڈن تیسرے ، یورپی ملک اینڈورا چوتھے جبکہ برطانیہ پانچویں نمبر پر براجمان ہے،رپورٹ

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) قوامِ متحدہ نے دنیا کے صحت مند ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق آئس لینڈ صحت مند ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

188ممالک کی اس فہرست میں آئس لینڈ پہلے، سنگا پور دوسرے، سوئیڈن تیسرے ، یورپی ملک اینڈورا چوتھے جبکہ برطانیہ پانچویں نمبر پر براجمان ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایس ڈی جی کے اعداد شمارمیں بتایا گیا کہ188ممالک کی اس فہرست میں آئس لینڈ پہلے، سنگا پور دوسرے، سوئیڈن تیسرے ، یورپی ملک اینڈورا چوتھے جبکہ برطانیہ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

اس لسٹ میں پاکستان میں شعبہ صحت کی حالت انتہائی خراب نکلی جس نے 188ممالک میں146ویں پوزیشن حاصل کی۔فہرست کے مطابق امریکا28ویں نمبرپر ،روس 119، بھارت 143،افغانستان 180،جنوبی سوڈان 186،صومالیہ 187 اور وسط افریقی ری پبلک 188ویں نمبر کے ساتھ صحت کے حوالے سے بدترین سطح پر موجود ہے

متعلقہ عنوان :