کشمیر میں ہندوستانی افواج کے ظلم و تشدد کیخلاف احتجاج کرنے ،کشمیر استصواب رائے کیلئے وکلاء پرسوں لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) کشمیر میں ہندوستانی افواج کے ظلم و تشدد کے خلاف احتجاج کرنے اور کشمیر استصواب رائے کے لئے وکلاء ( پیر ) کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنرانا ضیاء عبدالرحمن ،سیکرٹری محمد انس غازی کے علاوہ کشمیر استصواب رائے کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ محمود احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ممبر، چوہدری عبدالوحید گجر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ممبر، خالد چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ممبر ،وسیم بٹ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ممبر اور چوہدری صغیر احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ممبر ( پیر ) 26ستمبر کو بوقت 11:00بجے دن کراچی شہداء ہال پریس کانفرنس کر کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :