پاکستانی کمپنی نے سولر کار متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:17

پاکستانی کمپنی نے سولر کار متعارف کروا دی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر 2016ء) : پاکستانی کمپنی نے سورج کی روشنی سے چلنے والی ایک سولر گاڑی لانچ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق داؤد فاؤنڈیشن نے اینگرو کارپوریشن اور داؤد ہرکیولس کے تعاون سے کراچی میں موجود داؤد پبلک اسکول میں تین روزہ نمائش کا انعقاد کیا۔ آج شروع ہونے والی یہ نمائش 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں متعدد کمپنیوں اور سائنسدانوں نے اپنے تجربات کی مدد سے ایجاد کی جانے والی اشیا کو نمائش کے لیے پیش کیا۔

لیکن اس تمام تر نمائش میں دلچسپی کا مرکز ری اون کمپنی کی ایک کار تھی ، اس کمپنی نے ایک سولر پاور کار متعارف کروائی ہے۔ اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی کمپنی نے ایک مناسب فورم پر سولر کار متعارف کروائی۔ ری اون کا بنیادی نعرہ سرسبز سیارہ ہی ایک صاف سیارہ ہے (A Green Planet Is A Clean Planet) ہے۔ اور کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی یہ گاڑی ان کی ٹیگ لائن کو مکمل طور پر سپورٹ بھی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :