ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد نے 3ہفتے میں دو عالمی چیمپئن ٹیموں کو ناکوں چنے چبوا دیئے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:14

ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد نے 3ہفتے میں دو عالمی چیمپئن ٹیموں کو ناکوں ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24 ستمبر۔2016ء )قومی ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد نے 3ہفتے کے اندر اس فارمیٹ کی دو عالمی چیمپئن ٹیموں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق قومی و ن ڈے ٹیم کی حالت تو پتلی ہے تاہم ٹی ٹونٹی ٹیم میں ”تبدیلی “ کے آثار نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ناقص کاکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپی جنہوں نے اپنے پہلے ہی امتحان میں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 9وکٹوں سے ناکوں چنے چبوائے اور پھر گزشتہ روز عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی 9ہی وکٹوں سے میچ میں کامیابی حاصل کرکے محض18دنوں میں دو عالمی چیمپئن ٹیموں کو ہرانے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔