بھارت دیکھ لے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کیخلاف پشتون قبائل نے چمن میں احتجاج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:14

بھارت دیکھ لے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں ..

چمن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2016ء)بھارت دیکھ لے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کیخلاف پشتون قبائل نے چمن میں احتجاج کیا اور ریلی نکالی،قبائلیوں کا کہناتھاکہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ہزاروں پشتون سرحدی قبائل نے ڈی سی کمپلیکس چمن سے چمن پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ،مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے اورنعرے لگا رہے تھے کہ بھارت جان لے پاکستان برما نہیں۔

پشتون قبائل نے بھارت کو پیغام دیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،احتجاج اور ریلی کے دوران مظاہرین نے بھارتی حکومت اورنریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا،اس موقع پر قبائلیوں نے حلف لیتے ہوئے کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مغربی سرحد کے پشتون قبائل سیسہ پلائی دیوار بن کر لڑیں گے۔