استعمال شدہ ویزے پر پاکستانی آئی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا ، ائیر لائن کو جرمانہ ۔ ایف آئی اے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 ستمبر 2016 13:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر 2016ء) : استعمال شدہ ویزے پر پاکستان آئی خاتون کو دبئی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خاتون ملانی ڈیلوس استعمال شدہ ویزے پر پاکستان پہنچی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ڈبل انٹری ویزے پر تیسری مرتبہ پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔ جبکہ خاتون کو لانے والی غیر ملکی ائیر لائن کو بھی 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور خاتون کو واپس دبئی روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :