پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے:سرفراز احمد

ہفتہ 24 ستمبر 2016 13:04

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 ستمبر۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فتح پر اللہ کا شکار ادا کرتا ہوں،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اچھا کھیلیں،پوری ٹیم نے ساتھ دیا تو فتح مقدر بنی ،پوری ٹیم نے محنت کی جس کا ہمیں صلہ ملا ہے،عماد سٹرائیک بالر ہے جس پر مکمل اعتماد تھا،ٹی ٹونٹی میں فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی ہے،ٹی ٹونٹی میں جیتنے کیلئے وکٹیں لینا ضروری تھا۔

مین آف دی میچ عماد وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کی ہدیات پر عمل کرکے بہترین باؤلنگ کروانے کی کوشش کی جس پر میں کامیاب رہا ،اپنی لائن اور لینتھ برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورا ہوم ورک کرکے اترے تھے کپتان نے کہا تھا وکٹ ٹو وکٹ بال کرنی ہے ہمیں ورلڈ چیمپئن کو ہرانے کیلئے ابتداء میں وکٹیں لینی ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ میں اس میں کامیاب رہا اور پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنی فارمیٹ میں پانچ وکٹیں لینے والا پہلا اسپنر بنے پر بھی بہت خوش ہوں۔

اس موقع پر ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کا کہنا تھا کہ بہت مایوسی ہوئی توقعات پوری نہ ہوئی دوسرے ٹی ٹوئنی میچ میں مختلف ٹیم کے روپ میں سامنے آئیں گے اور اگلے میچز میں بہتر کھیلنا ہوگا۔ ہم نے ابتداء میں ہی تیزی سے وکٹیں گنوا دی جس کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا نویں اور دسویں وکٹیں کی پارٹنر شپ اچھی رہی جس سے ہم کم ترین سکور کا ریکارڈ ہمارے نام نہ ہوسکا ابتداء میں اگر بیٹنگ اچھی ہوجاتی تو ہم ایک اچھا ٹوٹل پاکستا ن کو دیتے جس سے نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا

متعلقہ عنوان :