عماد وسیم ٹونٹی 20 میں 5 و کٹیں لینے والے پہلے پاکستانی سپنربن گئے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 13:03

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 ستمبر۔2016ء) عماد وسیم ٹونٹی 20 میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے، انھوں نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے ابتدائی میچ میں 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 5 وکٹوں کا سودا کیا۔

(جاری ہے)

عماد وسیم سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے مختصر فارمیٹ میں دو بار 5، 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا تھا، انھوں نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف یہ پرفارمنس پیش کی۔

ٹونٹی 20 انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ کا اعزاز سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے، انھوں نے زمبابوے کے خلاف ہمبنٹوٹا پر 2012 میں 8 رنز کے عوض 6 وکٹوں کا سودا کیا جب کہ اس سے قبل انھوں نے یہ کارنامہ پالے کیلی میں آسٹریلیاکے خلاف 2011 میں انجام دیا جس میں ان کی پرفارمنس 16 رنز کے بدلے 6 وکٹیں رہیں۔