مسعود انور اکیڈمی نے بکسلے ٹی 20- کرکٹ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:39

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) مسعود انور اکیڈمی نے پنتھر اکیڈمی کو 30 رنز سے شکست دے کربکسلے ٹی 20- کرکٹ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا، اس موقع پر راولپنڈی کی مشہور سماجی شخصیت پیرزادہ راحت مسعود مہمان خصوصی تھے اس موقع پر مسعود انور اکیڈمی کے سربراہ اور زرعی ترقیاتی بینک کے جنرل منیجر(سپورٹس) مسعود انور، چیف آرگنائزر سنوبر گل،کوچ چوہدری عبدالعزیز(ججا) کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،راولپنڈی جامعہ ہائی سکول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مسعود انور اکیڈمی کے کپتان گل خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مسعود انور اکیڈمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، آصف نے 5 چوکوں کی مدد سے 42 رنز، گل خان نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 26 رنز اور علی نے ایک چھکے کی مدد سے 12 رنز بنائے،پنتھر اکیڈمی کی جانب سے اکبر، سلیم اوریاسر نے دو، دو جبکہ سعاد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،جواب میں پنتھر اکیڈمی کی ٹیم ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی اور 19.1 اوورز میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،اعتزاز نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز، حمزہ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے، مسعود انور اکیڈمی کی طرف سے مقدم نے تین ، نائیک اور ثاقب نے دو، دو جبکہ گل خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، مسعود انور اکیڈمی کے آصف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ مسعود انور اکیڈمی کے مقدم کو سیریز کا بہترین باؤلر قرار دیا گیا ہے، امپائرز کے فرائض شبیر حسین شاہ اور شاہین اقبال نے انجام دیئے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :