پہلی پاکستان خواتین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ پرسوں شروع ہو گی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:33

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) پہلی پاکستان خواتین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ پیر سے لائسر سٹی باؤلنگ کلب اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ملک بھر سے 150 کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز ایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے سیکرٹری اعجازالرحمان نے بتایا ہے کہ 30 ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک بھر سے 150 کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز ایونٹس میں شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے حال ہی میں وفاقی سطح کے ویمن ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس کے کامیاب انعقاد کے بعد ہم نے قومی سطح کی چیمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والی کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :