7 ویں کیلگین سینئر اینڈ جونیئرتھرو بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:30

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 7 ویں کیلگین سینئر اینڈ جونیئرتھرو بال ٹورنامنٹ پیر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سردار محمد بخش خان صوبائی وزیر سپورٹس ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے، ٹورنامنٹ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :