قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز پرسوں شروع ہونگے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:30

راولپنڈی ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈکرکٹ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز پیر سے 10بجے صبح سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونگے۔ منتخب ٹیم آئندہ ماہ اکتوبر میں یواے ای میں کھیلے جانے والے فائیو نیشن ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

دو روزہ ٹرائلز کیلئے صبیح اظہر کی سربراہی میں 4رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ ممبران میں جاوید اشرف، اسلم بڑیچ اورجمیل کامران شامل ہیں، جن کھلاڑیوں میں کو ٹرائلز کے لئے موعو کیا گیا ہے ان میں (اوپننگ بیٹسمین) مطلوب قریشی، عارف رچرڈ،ماجد حسین، عادل عباسی، واجد عالم، اشفاق شاکر، محمد شہباز، حسنین عالم، (مڈل آرڈر بیٹسمین ) دانش احمد،سیف الله،وحید خان،(وکٹ کیپر)ناصر محمود، حیات خان،(آل راوٴنڈر) جہانزیب ٹوانہ، راوٴ جاوید ، زبیر سلیم، ریحان غنی، عبدالله اعجاز ، نہار عالم،(فاسٹ بولر) محمد حارث، محمد عبدالله، شیر علی، (اسپنر)، فیاض احمد، گوہر علی، محمد کلام، نعمان شبیر،عمیز الرحمن اور واقف شاہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سلیکشن کمیٹی صبیح اظہر کے مطابق ان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ اور دیگر ٹورنامنٹس کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :