ایک روزہ سائیکلنگ ریس پرسوں ہوگی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:29

راولپنڈی ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ دس کلومیٹر سائیکلنگ ریس اتوار کو لاہور میں ہوگی،پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرخ وزیر نے بتایا کہ ریس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژنل پبلک سکول سے شروع ہوکر تین راؤنڈ مکمل کرتے ہوئے اس مقام پر اختتام پذیر ہوگی، ریس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :