نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:29

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 ستمبر۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ اتوار سے بہاولپور میں شروع ہو گا، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں اسلام ، پشاور ، ایبٹ آباد ، کشمیر، گوجرنوالہ ، لاہور، اوکاڑہ ، فیصل آباد، کوئٹہ ، کراچی اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پی بی سی سی ینگ سٹار کی ٹیم نے حیدر آباد، سرگودھا ، اٹک ، شیخوپورہ اور ملتان کے کھلاڑی شامل ہونگے، ٹورنامنٹ کا فائنل یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :