ضروری نہیں جنگ طیاروں‌اور توپوں سے ہو، ہمارا مقصد پاکستان کے چار ٹکڑے کرنا ہونا چاہئیے۔ بی جے پی رہنما

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 ستمبر 2016 11:54

ضروری نہیں جنگ طیاروں‌اور توپوں سے ہو، ہمارا مقصد پاکستان کے چار ٹکڑے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر 2016ء) : بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کے رہنما اپنی انتہا پسندی میں اندھے ہو گئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی شو پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رہنما ڈاکٹر سبرامانین سوامی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہے کہ جنگ توپوں اور طیاروں سے ہو ، پاکستان کے 4 ٹکڑے کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا مکمل یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں میری بات مانی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شروع میں جنگ توپوں وغیرہ کے ذریعے نہیں ہو گی لیکن جنگ ہوگی۔ بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے نیوکلئیر بم کے ذریعے شاید 10 کروڑ بھارتی عوام کو ختم کر سکتے ہیں لیکن ہمارے نیوکلئیر بم میں 100 سے112 کروڑ عوام کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ جس کے بعد پاکستان کا نام و نشان نہیں ہوگا۔ پانی کے معاملے پر معاہدے سے متعلق انہوں نے کہا کہ معاہدے دوستوں کے مابین ہوتے ہیں لیکن پاکستان دھوکہ دیتا رہا ہے تو اب یہی وقت ہے کہ نہرو جو ہمارے سر پر اپنی غلطی تھوپ کر گئے ہیں اس کو سدھارنا ہے۔ اور اگر ہم نے انڈس معاہدہ توڑ دیا تو پاکستان میں اتنا پانی جائے گا کہ پاکستان ڈوب کر ہی مر جائے گا۔

متعلقہ عنوان :