امریکی کانگرس اور وائٹ ہاﺅس کے قریب پارک کی گئی مشکوک کار نے واشنگٹن ڈی سی پولیس کی دوڑیں لگوادیں -شہرمیں ریڈالرٹ ‘سیاحوں کو علاقے سے نکل جانے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 ستمبر 2016 11:49

امریکی کانگرس اور وائٹ ہاﺅس کے قریب پارک کی گئی مشکوک کار نے واشنگٹن ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2016ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی کانگرس اور وائٹ ہاﺅس کے قریب پارک کی گئی ایک مشکوک کار کے بارے میں تفتیش کررہی ہے-ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس اور وائٹ ہاﺅس سے چند بلاک کی دوری پر پارک کی گئی کار میں ممکنہ طور پر دھماکہ خیزآلات نصب ہیں - پولیس اور سکیورٹی اہل کاروں نے گاڑی کے قریب کی سڑکیں بند کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

سیاحوں کو بھی علاقے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے واضح رہے کہ کیپٹل ہل‘کانگرس‘وائٹ ہاﺅس اور لنکن میموریل کی عمارتیں قریب قریب ہی ہیں اور ان مقامات پر ہروقت دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے-دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی پولیس کے ترجمان نے 50ایونیوپر فائرنگ کی اطلاعات کی بھی تصدیق کی ہے-پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ایک سیاہ فام بتایا گیا ہے جس کی عمر31سال کے قریب ہے اور اس نے سفید رنگ کی شرٹ اور کالی جینزپہن رکھی ہے-پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ اور انسداد دہشت گردی کے خصوصی یونٹ انڈپینڈنس ایونیو پہنچ گئے ہیں -واضح رہے کہ امریکی حکومت کی اہم اور حساس ترین عمارتیں اس علاقے کے اردگرد واقع ہیں -واشنگٹن ڈی سی کے ایک مقامی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو تحویل میں لے کر بند کی گئی سٹرکیں نیشنل ایونیو‘میری لینڈایونیو‘واشنگٹن ایونیو‘فرسٹ سٹریٹ اور پنسلوینیا ایونیوکو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے تاہم شہر میں ابھی تک سیکورٹی ہائی الرٹ ہے-تاہم واشنگٹن ڈی سی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی-

متعلقہ عنوان :