ایف بی آر نے بی سی سی آئی فاسٹ کے بنک اکایونٹس منجمد کر کے 1 کروڑ 32 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی

جمعہ 23 ستمبر 2016 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مختلف تعلیمی ادارے چلانے والی غیر منافع بخش تنظیم بی سی سی آئی فاسٹ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے،ریکوری ٹیم نے بی سی سی آئی فاسٹ کے بنک اکاؤنٹس سے 1 کروڑ 32 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر منافع بخش تنظیم بی سی سی آئی فاسٹ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرکے 1 کروڑ32 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر رجسٹرڈ بی سی سی آئی فاسٹ کے ذمے سال 2010ء اور 2011ء کے انکم ٹیکس کی مد میں 1 کروڑ 32لاکھ روپے واجب الاد تھے۔ایف بی آر کی ریکوری ٹیم نے بی سی سی آئی فاسٹ کی اپیل مسترد ہونے پر اکانٹس منجمد کرکے ریکوری کرلی۔