ہسپتال نے روبوٹ کو سیکورٹی اور پیٹرولنگ کی ڈیوٹی دےدی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 ستمبر 2016 23:50

ہسپتال نے روبوٹ کو سیکورٹی اور پیٹرولنگ کی ڈیوٹی دےدی

بیکرزفیلڈ، کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال کے سیکورٹی سٹاف میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔ ہسپتال نے ایک روبوٹ کو ایمرجنسی روم پارکنگ لاٹ میں پیٹرولنگ کی ذمہ داریاں دی ہیں۔
بیکرزفیلڈ میموریل ہاسپیٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انڈے کی شکل کا یہ روبوٹ انسانی بچے کے قد جتنا ہے، اس میں کیمرے اور سنسر لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیمروں اور سنسر وں کی مدد سے یہ روبوٹ پارکنگ لاٹ میں گھومتا پھرتا رہتا ہے۔

اس روبوٹ میں ایک پش بٹن بھی ہے، جسے دبا کر لوگ انسانی سیکورٹی آفیسر کو بلا سکتے ہیں۔
یہ روبوٹ اپنے گرد گھومتے ہوئے لوگوں کو دوستانہ انداز میں ہیلو بھی کہہ سکتا ہے۔جلد ہی لوگ اس روبوٹ سے انگریزی سپینی زبان میں بات بھی کر سکیں گے۔
ہسپتال نے اپنے فیس بک پیج پر اس روبوٹ کا نیا نام رکھنے کےلیے ایک مقابلے کا انعقاد بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :