بلی9سالوں سے بغیر چھٹی کیے سٹور چلا رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 ستمبر 2016 23:49

بلی9سالوں سے بغیر چھٹی کیے سٹور چلا رہی ہے

چائنا ٹاؤن، نیویارک کے ایک سٹور کے ایک ملازم نے جب بلی کے بے گھر بچے کو دیکھا تو اسے گھر لے جانے کی بجائے سٹور میں لے آیا۔ 9سال ہو چکےہیں، تب سے ہی بوبو نام کا یہ بلا سٹور پر ہی کام کر رہا ہے۔ اس نے آج تک ایک دن کی چھٹی بھی نہیں کی۔بلے کو اپنی نوکری اور سٹور کے گاہکوں سے کافی محبت ہو گئی ہے۔
سٹور میں اس بلے کا کام سٹور میں آنے والے گاہکوں کا استقبال کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سٹور کے گیٹ کے پاس یہ بلا ہر گاہک کو دیکھ کر میاؤں کی آواز نکال کر اس کا استقبال کرتا ہے۔سٹور میں کام کرنے والی دوسری ملازمہ اینی لیاؤ نے لو میاؤں کو بتایا کہ بلے کو کھڑکی سے باہر لوگوں کو دیکھنا بھی پسند ہے۔
اینی نے بتایا کہ اس نے 2014 میں ملازمت شروع کی تھی ، وہ شروع دن سے ہی بوبو کا خیال رکھنے لگی۔ اینی نے بوبو کو کنک آف سٹور کا خطاب دیا ہوا ہے۔ سٹور کے دیگر ملازمین نے بوبو کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی بنایا ہوا ہے۔