انوکھی سڑک جو دن میں دو بار پانی میں ڈوب جاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 ستمبر 2016 23:49

انوکھی سڑک جو دن میں دو بار  پانی میں  ڈوب جاتی ہے

ویسے تو دنیا میں بہت سی انوکھی سڑکیں اور مقامات ہیں مگر فرانس میں ایک انوکھی سڑک ایسی بھی ہے جو دن میں دو بار پانی میں ڈوب جاتی ہے۔
جزیرہ نوئرموٹیر کو خلیج برنیف کے ساتھ ملانے والا راستہ پیسج ڈو گویز منفرد ہی نہیں بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے۔ یہ راستہ ہر روز دو بار پانی میں ڈوب جاتا ہے۔ 2.58 میل لمبی سٹرک دن میں دو بار 13 فٹ گہرے پانی میں ڈوب جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے لوگ ہرروز دو بار چند گھنٹوں کے لیے اس سڑک کو استعمال کر سکتے ہیں۔سڑک کے دونوں طرف لگے نشانات سے مسافرپانی کے بلند ہونے کے اوقات کے متعلق جا سکتے ہیں۔ پھر بھی بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ مسافر درمیان میں ہی ہوتے ہیں کہ پانی تیزی سے بلند ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں مسافر سڑک کے کنارے بنے پولز پر چڑھ کر اپنی جان بچا سکتے ہیں مگر انہیں اپنی گاڑیوں سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں۔

فرانس کی سٹرک دن میں دوبار پانی میں ڈوب جاتی ہے

متعلقہ عنوان :