جھنگ اوراسلام آبادمیں ٹریفک کے 2خوفناک حادثات، 7افرادجاں بحق12سے زائدزخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 23:12

جھنگ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22ستمبر ۔2016ء) جھنگ اوراسلام آبادمیں ٹریفک کے 2خوفناک حادثات میں 7افرادجاں بحق12سے زائدزخمی ہوگئے ،سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب بجری سے بھراٹرک بریک فیل ہونے پرگاڑیوں کوروندھتے ہوئے کھائی میں گرگیا5گاڑیاں نیچے دب گئیں ،4لاشیں اور9زخمیوں کونکال لیاگیا،احمدپورسیال میں ٹرک اورڈمپرمیں تصادم سے3افرادجاں بحق ہوئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کی شب احمدپورسیال میں ٹرک اورڈمپرکے درمیان خوفناک تصادم کے باعث 3افرادجان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہواحادثے کے بعدامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں اورلاشوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔دوسری جانب ٹیکسلاکے قریب سنگجانی ٹول پلازہ پربجری سے بھراٹرک تیزرفتارٹرالربریک فیل ہونے کے بعدمتعددگاڑیوں کوروندھتے ہوئے گہری کھائی میں گرگیاحادثے میں پانچ گاڑیاں ٹرالرکے نیچے دب گئیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق اس حادثے میں 4افرادجاں بحق اور10سے زائدزخمی ہوگئے جبکہ امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں ۔حادثے کے بعدامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں اورلاشوں کونکالااورانہیں راولپنڈی اسلام آبادکے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔حادثے کے بعدجی ٹی روڈپرٹریفک شدیدجام ہوگیااورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی شدیدمشکلات کاسامنارہا۔ذرائع کے مطابق ٹرالرکے نیچے دبی گاڑیوں میں بھی ابھی کچھ لوگ موجودہیں اورہلاکتوں میں مزیداضافے کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے

متعلقہ عنوان :