محکمہ تعلیم نااہلی‘ چھ ماہ کے دوران ایک سودو سرکاری سکولوں سے3100طلباء کا تعلیم چھوڑنے کا انکشاف

جمعرات 22 ستمبر 2016 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) محکمہ تعلیم کی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے چھ ماہ کے دوران ایک سودو سرکاری سکولوں سے3100طلباء کا تعلیم چھوڑنے کا انکشاف۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈسے254،دیوسماج گرلزسکول سے 124 طالبات، جاتی امراسے105 طلبا، سی ڈی جی ایل قلوہ لکشمن سنگھ سے78 طلبا، سی ڈی جی ایک مغل پورہ سے57 طالبات نے سکول چھوڑ دیا اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول کرشن نگرسے124 طالبات، مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈ سے55طلبا، گورنمنٹ سکول بابوصابوسے53 طلبا، شیرشاہ کالونی سکول سے37 طلبا، ستارہ کالونی سے78 طلبا، پریکٹسنگ سکول ٹاؤن شپ سے 58 طالبات نے پڑھائی چھوڑی گورنمنٹ سکول بیدیاں روڈ سے 23طالبات، سوڈیوال سکول سے23 طلبا، شیرشاہ کالونی سے23 طلبا، نواب پورہ سے15 طلبا، شادباغ سکول سے31 طلبااورکورٹ خواجہ سعید سکول سے31 طلبا نے سکول چھوڑ دیا۔

ای ڈی اوایجوکیشن طارق رفیق کا کہنا ہے کہ انرولمنٹ کم ہونے والے سکولوں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :