اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر گاڑیوں پر الٹ گیا ، 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر گاڑیوں پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، حادثے کے بعد 5گاڑیاں ٹریلر کے نیچے پھنس گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ریسکیو ذرائع کے مطابق سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر گاڑیوں پر الٹ گیا ۔حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ حادثے کا شکار ٹریلر بجری سے لدا ہوا تھا ۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :