بھارت سرکار کا پاگل پن آخری حد تک پہنچ گیا

مودی کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان پر حملے کے منصوبے پر غور بھارت پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں کرنے لگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 23:09

بھارت سرکار کا پاگل پن آخری حد تک پہنچ گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) بھارت سرکار کا پاگل پن آخری حد تک پہنچ گیا ، مودی کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان پر حملے کے منصوبے پر غور کیا گیا اور بھارت پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک کی تیاریاں کرنے لگا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو برطانوی میڈیا کے مطابق مودی کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی فوج نے حملوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ بھارت نے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کیں ، کنٹرول لائن پر بوفرز توپیں نصب کی گئیں ۔