گڈاپ ڈویلمنٹ سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن 24 ستمبر کو نیشنل میوزیم کراچی میں ملیر یوتھ کانفرنس کا انعقاد کرے گی

جمعرات 22 ستمبر 2016 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) گڈاپ ڈویلمنٹ سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن 24 ستمبر کو نیشنل میوزیم کراچی میں ملیر یوتھ کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے،جس کا بنیادی مقصدملیر کے نوجوانوں کے کیرئیر کونسل نگم اعلیٰ تعلیم ،بے روزگاری کے چیلنجز کو جاگر کرنا اور ان کو حل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آرگنائزیشن کے جنرل سیکر یٹری منور حسین نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔منور حسین نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن علاقے کے سماجی اداروں،مخیر حضرات اور مقامی اداروں کے تعاون سے ملیر یوتھ کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہیجو اس علاقے کے لوگوں کی روشن خیالی اور اس کے تصورات کو اجاگر کرنے کی شروعات ہے۔

متعلقہ عنوان :