آفریدی کے بعد ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر بھی میڈیا پر برس پڑیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 23:00

آفریدی کے بعد ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر بھی میڈیا پر برس پڑیں

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22ستمبر ۔2016ء ) پاکستانی کرکٹرز کی طرح ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر بھی میڈیا پر برس پڑیں ، کہا کہ میڈیا کے کچھ لوگ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں، کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، ویمن ٹیم کا بیک اپ تیار نہیں کیا جارہا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر سے جب ان کی ناکام کپتانی کا پوچھا تو کہا کہ ان کا خود سے کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ پی سی بی چاہے تو کرلے،میڈیا کے کچھ لوگ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کپتان ثنا میر نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ بہت اہم ہے جس کیلئے بہتر اندازکام کرنا ہوگا،انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستان ویمن ٹیم کیلئے بیک اپ تیار نہیں کیا جارہا، اگر صورتحال یہی رہی تو پاکستان ویمن ٹیم آئرلینڈ اور بنگلادیش سے بھی نیچے چلی جائے گی۔پاکستان ویمن ٹیم کے چیف سلیکٹر فرخ زمان نے بھی کپتان ثناء میر کی کپتانی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال جون میں ہونے والے ورلڈ کپ تک ثناء میر کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔چیف سلیکٹر فرخ زمان نے مزید کہا کہ ثنامیرکا تجربہ ورلڈ کپ میں کام آئے گا، نئے کپتان کے ناموں پر غور کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :