مودی نے کوئی حماقت کی تو پاکستانی افواج ایسا مزاچکھائیں گے کہ وہ تاریخ میں ہمیشہ یادرکھا جائیگا،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22ستمبر ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں ایک سو دس کشمیریوں نے جام شہادت نوش کر کے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ایک نیا رخ اور ایک تازہ ولولہ عطاء کردیا ہے75دنوں کا کرفیو ،عید کی نماز اور قربانی پر پابندی ،ضرویات زندگی کی بندش پیلٹ گنوں سے سینکڑوں کشمیریوں کی آنکھیں ضائع کرنے کے باوجودبھارتی درندے جب اس تحریک کو دبانے میں ناکام ہوگئے تو بھارتی حکمرانوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقعہ پر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے خود ساختہ حملوں کا ڈرامہ رچایا اور اس بہانہ پاکستان کو دھمکیاں دینی شروع کردیں لیکن شاید ان کو پتہ نہیں کہ شوق شہادت سے سرشار پوری قوم اپنے ملک کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے اگر مودی نے اپنے جنگی جنون کے باعث کوئی حماقت کی تو پاکستانی افواج ان کو ایسا مزاچکھائیں گے کہ وہ پھر تاریخ میں ہمیشہ یادرکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر انتہائی تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ پانامہ لیکس اور افغان مہاجرین کی واپسی اور مدارس کی رجسٹریشن جیسے نازک اور حساس مسائل کومذہبی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر متفقہ طور پر طے کرلیں اور دشمن کو یہ پیغام دیں کہ پوری قوم دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے متحدہے

متعلقہ عنوان :